طاقتور کانگریس لیڈر آرپی این سنگھ بی جے پی میں شامل

   

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر آر پی این سنگھ نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا اور آج بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی کو لکھے خط میں سنگھ نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کی بنیادی رکنیت اور تمام عہدوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ یوپی میں عین اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کو طاقتور لیڈر کھونا پڑا ہے۔ انہوں نے کانگریس کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں ملک کے عوام اور پارٹی کی خدمت کا موقع فراہم کیا۔