طالبان، امریکہ کیساتھ امن معاہدہ نافذ کرنے کیلئے پابند عہد

   

واشنگٹن، 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) طالبان امریکہ کے ساتھ امن معاہدہ نافذ کرنے کے لئے پوری طرح پابند عہدہے ۔طالبان کے نائب رہنما سراج الدین حقانی نے نیویارک ٹائمس میں شائع اپنے مضمون میں کہا کہ ہم نے امریکہ کے ساتھ ایک معاہدہ کیاہے اور ہم معاہدے کے ہر التزام پر عمل کرنے کے لئے پوری طرح پابند عہد ہیں۔حقانی نے اپنے امن سمجھوتے کے لئے طالبان کے کچھ مطالبات بھی نشان زد کئے ہیں، جس میں افغانستان سے غیر ملکی فوج کی واپسی اور ملک کی ترقی کے لئے بین الاقوامی حمایت کا مطالبہ شامل ہے ۔ اس نے کہا کہ طالبان چاہتا ہے کہ دیگر ممالک افغانستان کی خودمختاری کااحترام کریں اور مقابلے اور لڑائی میں اس کا استعمال کرنے سے احتراز کریں۔