اجمیر۔ ہندوستان کی معروف درگاہ اجمیر کے دیوان سید زین العابدین نے کہاکہ شرعی قوانین کے نام پر لوگوں کو دہشت گردی میں مبینہ ملوث کرتے ہوئے طالبان اسلام کانام بدنام کررہا ہے۔
رپورٹرس کو درگاہ دیوان نے بتایاکہ افغانستان بے رحم‘ سنگدل طالبان حکمرانوں کے ہاتھوں میں چلے گیاہے‘ جب سے وہ اقتدار میں ائے ہیں خواتین پر تحدیدات عائد کردئے گئے ہیں معمولی جرائم پر سخت سزائیں نفاذ کی جارہی ہیں اور یہ تمام شرعی قوانین کے نام پر کیاجارہا ہے۔
زین العابدین جو تاریخی بارگاہ خواجہ معین الدین چشتی موروثی ٹرسٹی ہونے کا دعوی کرتے ہیں نے واضح طور پر کہاکہ وہ شرعی قوانین خواتین‘ معمر لوگوں او ربچوں کے حقوق کی حفاظت کرتے ہیں مذکورہ قوانین خواتین بچوں اور معصوم لوگوں کو قتل کرنے کی کبھی حمایت نہیں کرتے۔
عالمی برداری کوسمجھ لیناچاہئے کہ شرعی قوانین جس کا طالبان دعوی کررہے ہیں صرف دہشت گردانہ ذہنیت کے ساتھ اس کی تشریح کے مطابق ہے۔