کابل ۔ افغان طالبان اور اپوزیشن کے مابین مذاکراتی عمل بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ قومی مزاحمتی تحریک کے خارجہ امور کے سربراہ علی معظم نے پیرس میں صحافیوں کو بتایا کہ اطراف کے مابین خلیج برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے اپنی ذہنیت کو بدلنے سے انکار کر دیا ہے۔ معظ نے مزید کہا کہ اگرچہ طالبان نے انہیں حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے لیکن وہ تشدد اور جبر پر مبنی اپنی پرانی حکمت عملی نہیں بدلنا چاہتے۔ طالبان نے بھی تصدیق کی ہے کہ فریقین کے مابین ایران میں مذاکرات ہوئے لیکن کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا۔