طالبان نے امریکی مندوب سے ملاقات کی تصدیق کر دی

   

Ferty9 Clinic

کابل ۔5 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) افغان طالبان نے تصدیق کی ہے کہ اُن کے وفد نے پاکستانی دارالحکومت میں امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی ہے۔ طالبان کی جانب سے اس موقع پر ہونے والی بات چیت کی تفصیلات بیان نہیں کیں۔ طالبان کے وفد کی قیادت تحریک کے شریک بانی ملا عبدالغنی برادر کر رہے تھے۔یہ ملاقات صدر ٹرمپ کے طالبان سے امن مذاکرات کی معطلی کے اعلان کے بعد اطراف کا پہلا مکالمتی رابطہ تھا۔ افغان طالبان اور زلمے خلیل زاد کے درمیان ملاقات جمعرات 3 اکتوبر کو ہوئی تھی۔