طالبان نے منشیات کے عادی سینکڑوںافراد کو سڑکوں سے ٹریٹمنٹ سنٹرمنتقل کردیا

   

کابل : طالبان حکومت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2700 سے زائد نشے کی عادی افراد کو علاج کیلئے اسپتالوں اور طبی مراکز منتقل کردیا۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی نے بتایا کہ گزشتہ دنوں محکمہ انسداد منشیات نے کابل کی سڑکوں سے کئی نشئی افراد کو علاج کیلئے اسپتالوں اور دیگر طبی مراکز منتقل کیا۔انہوں نے بتایا کہ علاج کیلئے منتقل کیے گئے نشے کے عادی افراد کی تعداد 2700 سے زائد ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اسپتالوں اور مراکز میں کئی افراد کو علاج معالجہ کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے جبکہ سیکڑوں افراد کا اب بھی ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی علاج جاری ہے