طالبان کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے منتظر

   

کابل ۔ کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے امریکہ کے حتمی اشارے کے منتظر ہیں، یہ بات ایک طالبان اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتائی ہے۔ اس اہلکار کے مطابق تیکنیکی ماہرین اور انتہائی ماہر انجینیئرز کی ٹیم کابل ایئرپورٹ کے معاملات سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔ دوسری طرف امریکہ کابل میں اپنے مشن کو ختم کرنے کے آخری مراحل میں ہے۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق امریکی فوج 31 اگست تک افغانستان چھوڑ دے گی۔