طالبان کا امارات سے ائیرپورٹس چلانے کے معاہدہ کا اعلان

   

کابل : افغانستان میں قائم طالبان حکومت نے ملک کے تمام ایئرپورٹس کو آپریشنل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات سے معاہدہ کرنے کااعلان کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت نے گزشتہ برس اگست کے وسط میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک کے ایئرپورٹس کو آپریشنل کرنے کے لیے قطر، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت جاری رکھی ہوئی تھی۔تاہم اب طالبان حکومت کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ملکی ایئرپورٹ کی بحالی کے لیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت یو اے ای ایئرپورٹس کے زمینی انتظامات دیکھے گا۔