وائٹ ہاوز نے کہاکہ ایسا لگ رہا ہے کہ افغان دستوں سے چھینے ہوئے امریکی ہتھیار طالبان واپس نہیں کرے گا
کابل۔ سوشیل میڈیاپر ایک حیران کردینا والے فوٹیج منظرعام پر آیاہے جس کے متعلق بتایاجارہا ہے کہ یہ افغانستان کے قندھار کا ہے جس میں ایک امریکی بلیک ہاک چاپر دیکھا جاسکتا ہے جس پر لگی رسی سے ایک نعش بھی واضح طور پردیکھائی دے رہی ہے۔
دی نیو یارک پوسٹ کی خبر ہے کہ مذکورہ ویڈیو بڑے پیمانے پر سوشیل میڈیا میں شیئر کیاگیا ہے جس میں طالبان کا ضبط کردہ امریکہ کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر افغانستان میں اڑتا ہوا دیکھائی دے رہا ہے‘جس پر ایک رسی سے لٹکا ایک فرد بھی نظر آر ہا ہے۔
دی نیویارک پوسٹ نے مزیدکہاکہ اس کلب میں ایک شخص ہیلی کاپٹر سے نیچے کی طرف رسی سے لٹکاہوا ہے اور ہیلی کاپٹرآسمان میں اڑتا دیکھائی دے رہا ہے۔ تاہم یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوا ہے کہ ہیلی کاپٹرسے لٹکاہوا شخص زندہ ہے یا پھر وہ مردہ ہے۔
ایک ہفتہ قبل ایک مقامی میڈیا نے خبردی تھی او راس بات کابھی دعوی کیاتھا کہ طالبان نے امریکی فوج کے بائیو میٹرک آلات کو ضبط کرلیاہے جو امریکی فوج اور مقامی افغانیوں کی اہم تفصیلات پر مشتمل ہے جنھوں نے جنگ کے دوران اہم رول ادا کئے ہیں۔
امریکی قومی سلامتی مشیر جیک سیولیان کے ایک پریس کانفرنس میں دئے گئے بیان کے حوالے سے دی انڈپینڈنٹ نے کہاکہ ”وہ بلیک ہاؤکس طالبان کو نہیں دے گئے ہیں۔
وہ افغان قومی سلامتی دستوں کو دئے گئے تھے جو صدر اشرف غنی کی خصوصی درخواست پر ان کی دفاع کے لئے فراہم کئے گئے تھے‘ وہ اول دفتر کو ائے تھے اور زائد فضائی گنجائش کا استفسار کیاتھا جس میں سے یہ ایک ہے“۔
اس ہفتہ کے اوائل میں وائٹ ہاوز نے کہاکہ ایسا لگ رہا ہے کہ افغان دستوں سے چھینے ہوئے امریکی ہتھیار طالبان واپس نہیں کرے گا