طالبان کو فوری تسلیم کرنے کا امکان نہیں: وائٹ ہاؤس

   

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے طالبان حکومت کو فوری تسلیم کرنے کا امکان نہیں ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین پساکی نے امریکہ اور اتحادیوں کی جانب سے طالبان حکومت کو فوری تسلیم کرنے کے امکان کو خارج کردیا ۔ ’’میں یہ واضح کردینا چاہتی ہوں کہ امریکہ یا ان کے عالمی شراکت داروں جن سے ہماری بات ہوئی ہے ، ان کی طرف سے طالبان حکومت کو کسی بھی طرح تسلیم کرنے کی جلدی نہیںہے ‘‘۔ امریکہ اپنے دشمن طالبان کے ساتھ کابل سے اپنی افواج، شہریوں اور افغان اتحادیوں کے انخلا کے پرخطر مشن کو مکمل کرنے کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہے ۔