طالبان کی ٹارگٹ کلنگ ناکامیوں کا انتقام : افغان حکام

   

کابل : افغان خفیہ ایجنسی کے سربراہ احمد ضیا سراج کا کہنا ہیکہ افغانستان بھر میں طالبان کی جانب سے ٹارگٹ کلنگز کی کارروائیوں میں شدت کی وجہ ان کی حکومت اور سکیورٹی فورسز کے خلاف حالیہ ناکامیاں ہیں۔ سراج کے مطابق گزشتہ ایک برس کے دوران افغانستان میں اٹھارہ ہزار دو سو پرتشدد کارروائیوں میں سے 99 فیصد میں طالبان ملوث تھے۔ افغان خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے کابل میں مزید بتایا کہ افغان فورسز نے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تین ہزار چھ سو افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں 270 افراد ٹارگٹ کلنگ نیٹ ورکس کا حصہ ہیں۔ افغان حکومت کی جانب سے دارالحکومت کابل میں پرتشدد واقعات کو روکنے کے لیے سکیورٹی فورسز کی تعداد دگنی کر دی گئی ہے۔