کابل۔ افغانستان میں سینکڑوں طالبان باغیوں کی رہائی کے بارے میں حتمی فیصلے تک پہنچنے کے لیے اس جمعہ کو لویا جرگہ منعقد ہو رہا ہے۔ حکومت نے اتوار کو لویا جرگے کا فیصلہ کیا تھا اور آج منگل اس کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔ طالبان کا اصرار ہے کہ کابل حکومت کے ساتھ براہ راست بات چیت کے آغاز سے قبل ان کے تمام قیدی رہا کیے جائیں۔ صدر اشرف غنی امریکہ اور طالبان کے مابین فروری میں دوحہ میں طے پانے والی ڈیل کے تحت تقریباً 4.5 ہزار قیدی رہا کر چکے ہیں مگر انہوں نے آخری 400 قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ لویا جرگہ پر چھوڑ دیا تھا۔ ان کے بقول مذکورہ طالبان کے جرائم بہت سنگین نوعیت کے ہیں۔
