کابل ۔ 12مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے مغربی بدغیز صوبہ میں جہاں طالبان نے کئی فوجی چوکیوں پر قبضہ کرلیا ہے اور تین دن تک چلنے والی لڑائی میں انہوں نے 13افغان فوجیوں کو ہلاک کردیا ۔صوبائی گورنر کے ترجمان جمشید شہابی نے بتایا کہ لڑائی ہفتہ کے روز بالامرغب ڈسٹرکٹ میں شروع ہوئی ۔ فوج نے متعدد فضائی حملے کئے اور ری انفورسمنٹ کو بھی روانہ کیا ۔ شہابی نے بتایا کہ 42شورش پسند ہلاک اور 15فوجی زخمی ہوئے ۔ دوسری طرف صوبائی کونسل کے رکن محمد ناصر نظاری نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے 20فوجیوں کے ہلاک اور دیگر 20کے لاپتہ ہونے کی توثیق کی ۔ عہدیداروں نے کہاکہ لڑائی کی شدت میں اب کمی ہوگئی ہے ۔