طالبان کے ساتھ صلح کا معاہدہ مکہ مکرمہ میں ہونا چاہیے: افغان سفیر

   

ریاض۔5 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں افغانستان کے سفیر سید جلال کریم نے افغان حکومت اور اور طالبان کے مابین براہ راست مذاکرات پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان قطر کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات سے افغان حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔ جب تک افغان حکومت اس بات چیت کا فریق نہیں بنتی مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان صلح کا حتمی معاہدہ مکہ معظمہ میں ہونا چاہیے۔ انھوںنے کہا کہ امریکہ طے کرتا ہے کہ طالبان سے کب اورکہاں ملاقات کی جائیگی، لیکن ہمارا موقف اس سلسلے میں واضح ہے کہ حکومت اور طالبان کے مابین براہ راست مذاکرات ہوں۔