طالبان کے قبضے کے بعد جی ڈی پی میں 20 فیصد گراوٹ کا امکان

   

Ferty9 Clinic

کابل:فچ سولوشن کا کہنا ہے کہ طالبان کے قبضے کے بعد رواں سال افغانستان کی معیشت میں 20 فیصد تک گراوٹ آسکتی ہے اور افغان کرنسی جو پہلے ہی نیچے آچکی ہے اس کی قدر میں مزید کمی کا امکان ہے۔میڈیا کے مطابق طالبان نے گزشتہ ہفتے امریکی حمایت یافتہ حکومت سے اقتدار پر قبضہ کیا تھا، جس کے بعد سے روزانہ ہزاروں افراد ملک سے فرار ہو رہے ہیں۔فچ سیلوشن کی ایشیا کنٹری رسک کی سربراہ انویتا باسو نے ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ ‘ایسا لگتا ہے کہ معیشت میں اس سال تیزی گراوٹ آئے گی’۔ انہوں نے کہا کہ ‘اسی طرح کے حالات کا سامنا کرنے والے ممالک جیسے میانمار اور شام نے دیکھا کہ ان کی جی ڈی پی میں 10 سے 20 فیصد کمی آئی، جسے افغانستان کے معاملے میں بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا’۔ انویتا باسو نے کہا کہ بین الاقوامی عطیات اور امداد جو افغانستان کی فنڈنگ کا اہم ذریعہ ہے، اگر جاری نہیں رہیں تو مشکلات میں اضافہ ہوگا ۔