شیوپوری ۔ مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع میں ایک اسکول کی طالبہ نے اپنے استاد پر چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا۔ پچھور تھانہ ولاقے کے گجورا گاؤں کی لڑکی کی شکایت پر پولیس نے کل شام استاد کے خلاف پاکسو ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ گجوراہ گورمنٹ اسکول کی دسویں جماعت کی طالبہ نے استاد راجیش پر تین دن پہلے چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا۔ کل طالبہ نے رشتے داروں کے ساتھ آکر شکایت درج کرائی۔