طالبہ کی اسکول میں اپنے ہم جماعتوں پر فائرنگ اور خود کشی

   

ماسکو: ایک روسی نوجوان طالبہ نے جمعرات کویوکرین کی سرحد کے قریب واقع شہر برائنسک کے ایک اسکول میں اپنے ہم جماعتوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں ایک طالب علم ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد لڑکی نے خود کشی کرلی۔تفتیش کاروں نے بتایا کہ ایک 14 سالہ لڑکی ایک ملٹی چیمبر شاٹگن اسکول لے کر آئی تھی جس سے اس نے اپنے ہم جماعتوں کو گولی ماری۔ فائرنگ کے نتیجہ میں ایک طالبہ ہلاک اور پانچ طلبا زخمی ہوگئے جبکہ خود کشی کرنے والی لڑکی بھی ہلاک ہوگئی۔پولیس نے وضاحت کی کہ سانحہ کے محرکات اور حالات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔خطے کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ آج برائنسک کے اسکول نمبر 5 میں ایک خوفناک سانحہ پیش آیا جہاں ایک طالبہ نے اسکول میں آتشیں اسلحے سے اپنے ساتھیوں پر گولیاں چلائیں۔