طاہر بن حمدان نظام آباد آفیسر کلب کے نائب صدر منتخب

   

نظام آباد :30؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سینئر کانگریسی قائد و پردیش کانگریس کے نائب صدر طاہر بن حمدان بلامقابلہ نظام آباد آفیسر کلب کے نائب صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے پر کلب کے اراکین نے طاہر بن حمدان کو مبارکباد پیش کی ۔ طاہر بن حمدان بلامقابلہ منتخب ہونے پر کلب کے تمام اراکین نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی واضح رہے کہ آفیسرس کلب کے چیرمین ضلع کلکٹر اور نائب صدور میں طاہر بن حمدان کے علاوہ پولیس کمشنر ، اڈیشنل کلکٹر شامل رہیں گے ۔طاہر بن حمدان نے ان کا بلامقابلہ انتخاب پر تمام اراکین سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ کلب کے اراکین کے تعاون سے ہی ان کا انتخاب یقینی ہوا ہے اور کلب کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے ۔