نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اے آئی ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر دہلی اسمبلی انتخابات لڑنے والے سابق کونسلر طاہر حسین کو قومی دارالحکومت میں 2020 میں ہوئے فسادات سے متعلق ایک معاملے میں عبوری یا باقاعدہ ضمانت دینے کے سوال پر دہلی پولیس کا موقف رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔جسٹس پنکج مٹھل اور جسٹس حسنین امان اللہ کی بنچ نے اس بات پر غور کیا کہ درخواست گزار کو 10میں سے 9 مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے۔
بنچ نے یہ بھی کہا کہ (حسین) کو منی لانڈرنگ کیس میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔سینئر وکیل سدھارتھ اگروال نے درخواست گزار حسین کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ وہ چار سال اور 10 ماہ سے زیادہ عرصے سے جیل میں ہیں۔
وہ فروری 2020 تک صاف ستھرا پس منظر رکھنے والے شخص تھے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مبینہ حملہ آوروں سمیت دیگر تمام ملزمان کو کیس میں ضمانت مل چکی ہے ۔حسین کو فسادات کے دوران انٹیلی جنس بیورو کے ملازم انکت شرما کے قتل سے متعلق کیس میں کوئی راحت نہیں دی گئی ہے