طبی خدمات میں تلنگانہ تمام ریاستوں سے آگے

   

Ferty9 Clinic

کورٹلہ میں بچوں کے ٹیکہ اندازی پروگرام سے چیئر پرسن بلدیہ اے لاونیا کا خطاب

کورٹلہ : کورٹلہ ٹاؤن کے اﷲ میاں گٹہ (DHC) پر چیرپرسن مجلس بلدیہ کورٹلہ شریمتی انم لاونیا نے 18 تا 15 سال کے بچوں کے ویکسینیشن پروگرام کا آغاز کیا ۔ بعد از اں شریمتی لاونیا نے اپنی تقریر میں کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ساری دنیا مشکلات سے دوچار ہوچکی ہے۔ ویکسین کی خوراک لینے سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے امکانات پائے جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ صحت و مجلس بلدیہ کا اسٹاف ہر محلہ ہر گھر پہونچ کر سروے کرتے ہوئے جنھوں نے ویکسین کی خوراک نہیں لی تھی اُن افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے اُنھیں ویکسین خوراک دینے پر ویکسنیشن مہم کامیاب ہوئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں ریاستی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے نتیجہ میں کورٹلہ ٹاؤن میں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک صد فیصد اور دوسری خوراک 70 فیصد مکمل ہوئی ہے ۔ انھوں نے عوام سے کہا کہ ویکسین کی خوراک لینے سے نہ گھبرائیں ۔ انھوں نے کہا کہ آج کے بچے جو کل کے شہری ہیں اُنھیں سماج کی خدمت کے قابل بنانے اور کورونا کی روک تھام کیلئے 15 تا 18 سال کے بچوں کو ویکسین کی خوراک دی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی دیگر ریاستوں میں کہیں بھی اس طرح کے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ۔ انھوں نے تلنگانہ ریاست کی عوام سے کہا کہ وہ آگے آتے ہوئے ویکسین کی خوراک لینے سے جسم میں اینٹی باڈیز میں اضافہ ہوکر کورونا وائرس سے انسانی زندگی کو جو خطرہ لاحق ہورہا ہے اُس سے محفوظ رہیں۔ کورونا ویکسین کی خوراک انسانی زندگی بچانے میں ممد و معاون ثابت ہوگی ۔ اس پروگرام میں کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ جناب محمد ایاز کے علاوہ محکمہ صحت کا اسٹاف ، طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔