طبی خدمات 11 اپریل سے معطل کرنے جونیر ڈاکٹرس کا حکومت کو الٹی میٹم ، 10 اپریل سے قبل 15 فیصد اسٹائیفنڈ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ

   

حیدرآباد ۔ 5 اپریل ۔ ( سیاست نیوز) جونیر ڈاکٹرس اسوسی ایشن نے پی جی میڈیکل طلبہ اسٹائیفنڈ میں 15 فیصد کا اضافہ کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا بصورت دیگر 11 اپریل سے تمام ہاسپٹلس میں خدمات معطل کردینے کا انتباہ دیتے ہوئے حکومت کو الٹی میٹم جاری کیا ہے ۔ جونیر ڈاکٹرس کے ہر دو سال میں ایک مرتبہ اسٹائیفنڈ میں اضافہ کرنے کے قواعد ہیں مگر حکومت کی جانب سے ابھی تک اضافہ نا کرنے پر جونیر ڈاکٹرس کی اسوسی ایشن نے سخت ناراضگی کا اظہار کیاہے ۔ اسوسی ایشن کے ذمہ دار قائدین نے بتایا کہ اس معاملے میں ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ ، سکریٹری محکمہ صحت رضوی ، ڈی ایم ای سے ملاقات کرتے ہوئے نمائندگی کی گئی ہے لیکن ابھی تک اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے ۔ ہم اُمید کرتے ہیں حکومت اس معاملے میں 10 اپریل تک قطعی فیصلہ کرے گی ۔ اگر حکومت کی جانب سے مثبت ردعمل کا اظہار نہ ہونے پر 11 اپریل سے تمام ہاسپٹلس میں سوائے ایمرجنسی خدمات کے ماباقی تمام خدمات کا بائیکاٹ کرنے کا جونیر ڈاکٹرس اسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے۔ اسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے کہا کہ منگل کو ڈی ایم ای ڈاکٹر رمیش ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت پیش کی گئی ہے ۔ نیٹ بیاچ 2021 ء سے ہر پی جی کے طالب علم کو دوسرے سال ڈسٹرکٹ ریسیڈنٹ پروگرام کرنے کے نیشنل میڈیکل کونسل کے قواعد میں شامل ہے ، جس کے مطابق کورس کے حصے کے طورپر ہر طالب علم کو تین ماہ دوردراز علاقوں کے پرائمری ہیلت سنٹرس ، کمیونٹی ہیلت سنٹرس ، ڈسٹرکٹ ہاسپٹلس میں خدمات انجام دینا ہے ۔ این ایم سی کے قواعد میں طلبہ کی ضرورت کے مطابق قیام اور دیگر بنیادی سہولتیں متعلقہ ریاستی حکومتوں کو برداشت کرنا ہے ۔ ملک کی تمام ریاستیں ان قواعد پر عمل کرررہی ہیںسوائے تلنگانہ ریاست کے ۔ اس پر کم از کم اب تو عمل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ حکومت نے ہر ماہ کے دوسرے ہفتہ میں اسٹائیفنڈ دینے کا وعدہ کیا تھا جس پر بھی ابھی تک عمل آوری نہیں ہورہی ہے ۔ ن