طبی شعبہ سے وابستہ افراد پابندیوں سے مستثنیٰ : وزارت داخلہ

,

   

نئی دہلی ۔11مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ڈاکٹروں ، نرسوں اور دیگر صحت کارکنوں کی آسانی سے نقل و حرکت کو یقینی بنائیں۔مرکزی سکریٹری برائے داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کو خط لکھا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ کابینہ سکریٹری کی صدارت میں اتوار کے روز ہونے والی اس میٹنگ میں ، کچھ ریاستوں کی جانب سے طبی پیشہ ور افراد کی نقل و حرکت اور طبی سرگرمیوں پر پابندی کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔ اس پر دھیان دیتے ہوئے کابینہ کے سکریٹری نے ریاستوں سے اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کو کہا تھا۔کابینہ کے سکریٹری کے حکم کے تناظر میں لکھے گئے خط میں ، ریاستوں نے کہا ہے کہ لوگوں کی صحت کی ضروریات سے متعلق طبی پیشہ ور افراد کی نقل و حرکت اور ان کی جانیں بچانے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جانی چاہئے ۔ طبی پیشہ ور افراد پر عائد پابندیاں کورونا کی وبا کے خلاف چلائی جانے والی میڈیکل مہم کو متاثر کرسکتی ہیں اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
ٹاملناڈو :31 مئی سے قبل ٹرین وفضائی خدمات کی مخالفت
٭ ٹاملناڈو کے چیف منسٹر اڈپڈی کے پلانی سوامی نے چیف منسٹر کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی کی ویڈیو کانفرنس کے دوران ان سے درخواست کی کہ ٹاملناڈو میں 31 مئی تک باضابطہ ٹرین اور فضائی خدمات کے آغاز کی اجازت نہ دی جائے ۔ انہوں نے ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسیس کا وجہ کے طور پر حوالہ دیا۔ ٹاملناڈو میں تاحال 7,000 کورونا وائرس کیسیس پائے گئے ہیں۔