طلائی چین کی رہزنی میں ملوث رہزن گرفتار

   

حیدرآباد : /15 مارچ (سیاست نیوز) بیگم پیٹ پولیس نے طلائی چین کی رہزنی میں ملوث ایک رہزن کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ سبو گنیش جو پیشہ سے کنٹونمنٹ بورڈ کا جاروب کش ہے اور ملکاجگری کا ساکن ہے ۔ اس نے حالیہ دنوں بیگم پیٹ کے علاقہ رسول پورہ میں ایک خاتون کے مکان میں داخل ہوکر پانی پینے کے بہانے طلائی چین چھین کر فرار ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں پولیس بیگم پیٹ نے رہزنی کا ایک مقدمہ درج کرلیا تھا ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گنیش کا پتہ لگاتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا اور اور مسروقہ مال جسے خانگی سودخور کے پاس رہن رکھا گیا تھا برآمد کرلیا ۔ ب