طلاق ثلاثہ کو جرم نہ قرار دیا جائے تو راجیوگاندھی کی غلطی کا اعادہ : عارف محمد خان

   

نئی دہلی۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)سابق مرکزی وزیر عارف محمد خاں نے جمعہ کو بیان دیا کہ جس طرح راجیو گاندھی نے شاہ بانو کیس میں غلطی کی تھی، اسی طرح اگر مودی حکومت نے طلاق ثلاثہ کو مجرمانہ قرار نہ دیا تو وہ غلطی کا دوبارہ اعادہ ہوگا۔ 1986ء میں طلاق ثلاثہ کی شکار خواتین کو نان و نفقہ کے مطالبہ کا حقدار قرار دیا گیا تھا جس پر راجیو گاندھی نے پارلیمنٹ میں ایک نئے بل کے ذریعہ اس کو کالعدم قرار دیا تھا۔