طلباء کو اخلاقی اقدار کا پابند رہنے کی تلقین

   

کوہیر /30 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع پریشد ہائی اسکول گدوال میں این سی سی کے قومی دن کے موقع پر محمد سراج الدین صدر مدرس نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان طلباء اپنے نصب العین کا تعین کرے اور اس پر پابند عہد رہیں ۔ این سی سی کیڈٹ کو نظم و ضبط وقت کی پابندی اقدار کردار ، اخلاق کی بہترین اعلی تربیت دی جاتی ہے ۔ جس کو طلباء ملک کی خاطر خود کو وقف کریں ۔ اس کے بعد محمد بدرالدین اسوسی ایٹ این سی سی آفیسر نے کہا کہ این سی سی سے طلباء میں جوش وخروش نئی امنگ اور کچھ نیا کرنے کا جذبہ پروان چڑھتا ہے اور ملازمتوں میں بھی خصوصی زمرہ کے تحت تحفظات بھی دئے جاتے ہیں۔ اس کے بعد ریاض احمد خان نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں این سی سی یونٹ کو فعال کارکرد اور کار ہائے نمایاں خدمات انجام دینے والے آفیسر کی سراہنا کی ۔ اس موقع پر احمد حسیب الدین وقار ، محمد شکیل احمد ، پی سریش ، سرینواس اور دیگر اساتذہ اور طلباء موجود تھے ۔

ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج
کتہ گوڑم /30 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بھدرادری کتہ گوڈم کے ضلع کلکٹر نے کہا کہ دسمبر 3.4 تاریخ کو پولنگ بوتھ کے قریب خصوصی مہم کے تحت ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج کیا جائے گا۔نوجوان اپنے ماں باپ کے ناموں کی درستگی اور دیگر امور کی بھی تصحیح کر لیں۔