طلبہ میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے 100 دن کا خصوصی پروگرام

   

14 تا 21 فروری ہفتہ لائبریری، 21 فبروری کی یوم مادری زبان
منانے کے احکامات کی اجرائی
حیدرآباد ۔ 5 فبروری (سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے اسکولی طلبہ کو پڑھنے کی عادت ڈالنے کیلئے 100 روزہ خصوصی پروگرام کو متعارف کرایا ہے۔ ریاست میں (ریڈ انجوائے ڈیولپ) کے نام سے آج سے پہلی تا 9 ویں جماعت کے طلبہ کیلئے تعلیمی سال کے اختتام تک عمل کیا جائے گا۔ تمام طلبہ کسی بھی سبجیکٹ کا انتخاب کرتے ہوئے پڑھائی کرسکتے ہیں تاکہ بچوں کو مطالعہ کی عادت پڑسکے۔ اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم کے ڈائرکٹر سری دیواسینا نے رہنمایانہ خطوط جاری کئے ہیں۔ اس پروگرام کیلئے سورنا نائیک کو نوڈل آفیسر سرواسکھشا ابھیان کے اے ایس ڈی پی رمیش کو اکیڈیمک مانیٹرنگ نامزد کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کی خصوصیت یہ ہیکہ بچوں کو مطالعہ کرانے کی عادت ڈالنے کے علاوہ نصابی کتب کی تعلیم کے علاوہ دوسرے میگزین، کہانیاں، اخبارات کو بغیر کسی غلطیوں کے روانی کے ساتھ پرنے کی عادت ڈالنا ہے۔ اسکولس کی سطح پر ٹیچرس اس پروگرام کا انعقاد کریں گے جبکہ ہیڈماسٹر اس کی نگرانی کریں گے۔ ہر سبجیکٹ کے ٹیچر یومیہ 10 منٹ اپنی سبجیکٹ کی تعلیم کا مطالعہ کرائیں۔ اس میں اہم الفاظ کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کو بلیک بورڈ یا چارٹ پر تحریر کریں جس سے طلبہ میں مطالعہ کا شوق پیدا ہوگا۔ ساتھ ہی بچوں کو لائبریری کی کتابیں پڑھنے کی بھی حوصلہ افزائی کریں۔ گھروں میں والدین اپنے بچوں کو کہانیاں، کتابیں اور اخبارات پڑھائے، تمام اسکولس میں 14 تا 21 فبروری لائبریری ویک منائیں، 21 فبروری کو تمام اسکولس میں یوم مادری زبان منانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ن