طلبہ کا جراتمندانہ فیصلہ، حجاب چھوڑنے کے مطالبے پرامتحانات چھوڑ دیئے

,

   

بنگلورو ۔ کرناٹک کے اسکولوں میں حجاب تنازعہ کے درمیان ہی امتحانات لئے جا رہے ہیں۔ شموگا شہر کے کرناٹک پبلک اسکول میں متعدد مسلم طالبات نے اس وقت امتحان ہی چھوڑ دیا، جب ان پر حجاب اتار کر آنے کی شرط عائد کی گئی۔ادھر کرناٹک ہائی کورٹ میں حجاب پہننے کے حق میں عرضی دائر کرنے والی طالبات نے گزارش کی ہے کہ انہیں اسکول یونیفارم کے رنگ کا حجاب پہننے کی اجازت دی جائے جبکہ بیڈمنٹن کی مشہور کھلاڑی جوالہ گٹا نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کے گیٹ پر ان لڑکیوں کی بے عزتی نہ کی جائے جہاں وہ خود کو بااختیار بنانے کے لئے آتی ہیں۔