ابراہیم پٹنم منڈل کتھلاپور کے اسکول کا ضلع کلکٹر جگتیال کا دورہ
کتھلاپور /4ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پی ستیہ پرساد ڈسٹرکٹ کلکٹر جگتیال نے ابراہیم پٹنم منڈل کے ورشاکنڈہ کے ہیلت سنٹر ہے 20,00000 لاکھ سے تعمیر شدہ کاموں کا جائزہ لیا ۔ بعد ازاں انہوں نے عہدیداروں کو جلد از جلد ایک ماہ کے اندر کاموں کی تکمیل کی ہدایت دی ۔ اس پروگرام میں آر ڈی او مٹ پلی سرینواس ایم آر او، ایم پی ڈی او ، ای ای پی آر ، عبدالرحمن ، متعلقہ عہدیداروں اور دیگر افراد نے شرکت کی ۔ بی ستیہ پرساد ڈسٹرکٹ کلکٹر جگتیال نے ابراہیم پٹنم منڈل میں آدرشا اسکول کا اچانک معائنہ کیا ۔ انہوں نے عہدیداروں سے طلباء کو معیاری تعلیمفراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ ڈی ای او کے ساتھ مل کر ڈسٹرکٹ کلکٹر جگتیال نے اسکول کا دورہ کرتے ہوئے طلباء کی حالت اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے جانکاری حاصل کی ۔انوہ ںنے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنا حکومت کا مقصد ہے ۔ کلاس روم میں کتنے طلباء ہیں ۔ اس کی تفصیلات حاصل کیں اور استفسار کیا کہ اساتذہ وقت کی پابندی کر رہے ہیں یا نہیں کلکٹر نے حاضری رجسٹر کا بھی جائزہ لیا ۔ اسکول میں ہر طلباء پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی ۔ سرکاری اسکولوں میں تربیت یافتہ اساتذہ کام کر رہے ہیں اور اس ضمن میں باورچی خانہ کا ڈائننگ ہال کے ساتھ اشیائے ماتحاج اسٹو روم کا معائنہ کیا ۔ لڑکیوں کے ہاسٹل کا اچانک معائنہ کیا ۔ ہاسٹل کے کمروں کے سلوتوں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے رامو ، ایم آر او ایم پی ڈی او اور دیگر افراد نے شرکت کی ۔