طلبہ کو معیاری غذا فراہم کریں، احتیاط و چوکسی ضروری

   

ہر ہاسٹل کے متعلقہ پرنسپل کے ساتھ کمیٹی تشکیل دی جائے اور کھانے کی جانچ کی جائے،کلکٹر کی ہدایت
کاما ریڈی: 30/نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹرآشیش سنگوان نے کہا کہ اسکولوں اور ہاسٹلوں میں طلباء کو فراہم کئے جانے والے غذا کی سخت نگرانی کریں۔ یہ آج کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلع کے منڈل عہدیداروں اور ہاسٹل ویلفیر آفسران کے لئے فوڈ سیفٹی پر ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر آشیش سنگوان نے کہا کہ ریاست کے کئی جو گاؤں سے وصول ہونے والی خبروں پر ضلع انتظامیہ کو چوکنا رہنا چاہئے انہوں نے کہا کہ خاص طور پرا سکولوں میں مڈ ڈے میل اور ہاسٹلز میں طلباء کو مزیدار اور معیاری کھانا فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ پوائزننگ نہ ہو نہ دیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پینے کا پانی آلودہ نہیں ہونا چاہیے، اشیا اور میٹریل کی میعاد ختم ہونے کے بعد استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی۔ چاولوں میں کیڑے نہیں ہونے چاہئیں اور پکوان سے قبل برتنوں کو چیک کر لیا جائے۔ ناقص چاول کو واپس سیول سپلائی کارپوریشن کو واپس کرنے کی ہدایت دی۔ سامان کو رکھنے کے لیے بنچوں اور چاول کے تھیلوں رکھنے کا انتظام کیا جائے۔ سامان پکانے سے قبل اچھی طرح دھو لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے ہر ادارے میں متعلقہ پرنسپل کے ساتھ کمیٹیاں بنائی جا ئے ۔ نہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی روزآنہ طلباء کو فراہم کئے جانے والے کھانے کی جانچ کریں اور طلباء کے ساتھ کھانا کھائے۔ منڈل مانیٹرنگ افیسرز متعلقہ منڈلوں میں اسکولوں اور ہاسٹلوں کی نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ انجینئرز اور باورچیوں کو اس بارے میں ضروری تربیت اور ہدایت دیں ۔ جب کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ایڈیشنل کلکٹر (ریونیو) کو اطلاع دیں۔ ایڈیشنل کلکٹر (ریونیو) وی وکٹر نے کہا کہ ضلع اور منڈل سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے۔قبل ازیں فوڈ انسپکٹر شریشا پوار نے پاؤر پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ تفصیلات سے واقف کرویا ۔ اس موقع پر لوکل باڈیز کے ایڈیشنل کلکٹر سرینواس ریڈی، سی ای او ضلع پریشد ڈسٹرکٹ بیک ورڈ کلاس ویلفیئر آفیسر چندر نائک، ضلع اقلیتی بہبود آفیسر دیانند، ڈسٹرکٹ ایس سی ویلفیر آفیسر راجیتھا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجو، منڈل ایجوکیشن آفیسرس، ہاسٹل ویلفیئر آفیسرس اور دیگر نے شرکت کی۔