طلبہ کیساتھ اساتذہ کو بھی تعلیمی اصلاحات سے واقف کروانے پر زور

   

اڈوانٹیج ٹیچر لیڈرشپ کا سمینار، محترمہ انجم بابو خاں و دیگر کا خطاب

حیدرآباد۔5جنوری(سیاست نیوز) منیجنگ ڈائرکٹر اڈوانٹیج ٹیچر لیڈرشپ انسٹیٹیوٹ اور ڈائرکٹر گلینڈل و اسپرنگ فیلڈ گروپ آف اسکول محترمہ انجم بابو خان نے اپنی کتاب اکیس ویں صدی میں’’ملٹی پل انٹلیجنس ‘‘پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ نہ صرف طلبہ بلکہ اساتذہ کو بھی عصری تعلیم اور شعبہ تعلیم میںآنے والے اصلاحات سے واقف ہونے کی ضرورت ہے۔ آج یہاں اسپرنگ ڈیل اسکول بندلہ گوڑہ میں اڈوانٹیج ٹیچر لیڈرشپ انسٹیٹیوٹ کے منعقدہ ایک سمینار جس میںمختلف اسکولوں کے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ انجم بابو خان نے کہاکہ ہماری توجہ پرانے شہر کے اسکول پر مرکوز ہے جہاں کے اساتذہ میںہم شعبہ تعلیم میںآنے والی انقلابی تبدیلیوں کے متعلق شعور بیداری چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہارورڈ یونیورسٹی آف اسکولس کے طریقے تعلیم سے متاثرہوکر مذکورہ کتاب کی اشاعت عمل میںلائی گئی ہے اور یہ یوٹیوب پر بھی دستیاب ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد اکیسویں صدی میں ہمارے اساتذہ بھی ان خطوط پر اپنی خدمات انجام دیں جو بچوں او راساتذہ دونوں کے لئے آسان اور عصری دنیا سے انہیں جوڑا جارہا ہے۔ انہوں نے ’’ملٹی پل انٹلیجنس ‘‘ کے حوالے سے کہاکہ یہ اٹھ نکاتی پروگرام ہے جو حصول علم کے آسان طریقے پر مشتمل ہے۔ انہوں نے مذکورہ پروگرام کو پائور پوائنٹ پریزنٹیشن پر پیش کرتے ہوئے سمینار میںموجود اساتذہ سے کہاکہ وہ اس پر نہ صرف عمل کریں بلکہ دوسروں تک پہنچائیں تاکہ ہمارے اساتذہ بھی کسی سے پیچھے نہ رہ سکیں۔ سلطان احمد ایم ڈی اور چیف لرنرایل ایکس ایل آئیڈیاز و فیسٹول ڈائرکٹر آئی اے ایف ایف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ انجم بابو خان کی پہل کو قابل ستائش قراردیا او رکہاکہ اس طرح کی کوششیں یقینی طور پر ہمارے اساتذہ کی قابلیت میںمزید اضافہ کی وجہ بنیں گے۔بعدازاں آپسی بات چیت پروگرام کا بھی منعقد کیا گیا۔ جس میں محترمہ انجم بابو خان اور سلطان احمد کے ساتھ ڈاکٹر ویبھا آستھانہ پرنسپل غلام احمد کالج آف ایجوکیشن نے بھی حصہ لیا۔ سمینار کا آغازطلبہ کے دعائیہ نغمے سے ہوا جبکہ ابتدائی کلمات پرنسپل اسپرنگ فیلڈ گروپ آف اسکول محترمہ اسماء شبانہ نے پیش کئے۔