اس سے قبل طالبات نے اسکول انتظامیہ کے خلاف ابیا پہن کر اسکول احاطے میں آنے کی مبینہ اجازت نہیں دینے پر احتجاج کیاتھا۔
سری نگر۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے ’ابیا‘ کے استعمال سے گریز کی ہدایت کے خلاف بعض طالبات کے احتجاج کے پیش نظر سری نگر کے وشوا بھارتی ہائی سکنڈری اسکول نے معافی مانگی ہے۔
مذکورہ پرنسپل نے ایک بیان میں کہاہے کہ ”طالبات او روالدین سے آج کی با ت چیت کے سبب غلط فہمی پیدا ہوئی ہے اور اگر کسی صوت طالبات اوران کے والدین کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو اس پر ہم غیرمشروط معافی مانگتے ہیں“۔
بیان میں مزید کہاگیاہے کہ یہ واضح کردیاجاتا ہے کہ ابیا کے استعمال پر انتظامیہ یا اسکول پرنسپل کی جانب سے کوئی امتناع عائد نہیں کیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ”تمام اسٹوڈنٹس کو اس بات کی جانکاری دی جاتی ہے کہ وہ ابیا کے استعمال پر اس طرح کی کوئی پابندی کلاس روموں میں عائد نہیں کی گئی ہے“۔
اس سے قبل طالبات نے اسکول انتظامیہ کے خلاف ابیا پہن کر اسکول احاطے میں آنے کی مبینہ اجازت نہیں دینے پر احتجاج کیاتھا۔