حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : اسکولی طلبہ کے لیے آر ٹی سی بس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر خانگی گاڑیوں کی چھتوں اور گاڑی کے عقبی حصے میں سوار ہو کر اسکول پہونچ رہے ہیں ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع محبوب نگر کے دیورکدرہ منڈل میں واقع ناگارام ، پداراجمور ، بسواپور ، کوئل ساگر اور چنا راجمور کے مواضعات کے درمیان پہلے آر ٹی سی بسیں بالخصوص اسکول کے طلبہ کے لیے خصوصی بس چلائی جاتی تھی ۔ کورونا بحران کے بعد اسکولس بند ہونے کے بعد بس کو بھی بند کردیا ۔ اسکولس کا دوبارہ احیاء ہونے کے باوجود آر ٹی سی بس کی خدمات کو بحال نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ان مواضعات کے طلبہ کو اسکولس جانے اور اپنی تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں ۔ یہ اسکولی طلبہ ، خانگی گاڑیوں ، آٹوز کے چھتوں پر بیٹھ کر اسکولس روانہ ہورہے ہیں اور لڑکیاں آٹوز کے عقبی حصہ میں بیٹھ کر سفر کررہے ہیں ۔ ن