گورنمنٹ میڈیکل کالج نظام آباد میں ریاگنگ کمیٹی کا قیام
نظام آباد :4؍ ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ میڈیکل نظام آباد میں طلباء نشہ کے عادت اور ریاگنگ کے واقعات کو روکنے کمیٹی کا قیام عمل میں لاتے ہوئے نشہ کرنے والے طلباء کو ہاسٹل چھوڑ کر چلے جانے کی ہدایت دی گئی۔ تفصیلات کے بموجب گذشتہ چند دنوں سے نظام آباد میڈیکل کالج میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء گانجہ اور نشیلی ادویات کا استعمال کرنے کی اطلاعات ہے اور ریاگنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا اور یہ این ایم سی کمیٹی نے حالیہ چند دن قبل اچانک ہاسٹل کا معائنہ کیا اور اس وقت طلباء نشہ کی حالت میں پائے جانے پر پرنسپل نے انہیں ہاسٹل چھوڑ کرچلے جانے کی نوٹس جاری کی اور یہ معاملہ دن بہ دن یہ معاملہ عروج پر ہونے پر اس خصوص میں Iٹائون میں بھی شکایت کی گئی ۔ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرسنے والے طلباء کی غیر سماجی سرگرمیوںکے خلاف ایک کمیٹی کی بھی تشکیل عمل میں لائی گئی اور یہ کمیٹی میڈیکل کالج کے طلباء کا جائزہ لیتے ہوئے طلباء کی جانب سے انجام دئیے جانے والے سرگرمیوں پر نظر رکھی گئی ہے طلباء نشہ کی حالت کے علاوہ ریاگنگ کو بھی انجام دے رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے اولیائے طلباء میں بھی تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ اعلیٰ عہدیداروں کی لاپرواہی کے باعث اس طرح کے واقعات کو انجام دیا جارہا ہے ۔ ہاسٹل میں مقیم طلباء نشہ کی حالت میں پائے جانے پر بھی پرنسپل 31 ؍ اگست کے روز تحریری طور پر نوٹس جاری کی ہے ۔ ڈائریکٹر محکمہ صحت رمیش ریڈی نے اس خصوص میں نوٹس جاری کرتے ہوئے تین اساتذہ کو اس کی ذمہ داری بھی حوالے کی ہے اور اس بارے میں رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔
