طوفان جواد آج دوپہر اوڈیشہ ساحل سے ٹکرائے گا

,

   

ساحلی اے پی اور اوڈیشہ میں بارش‘ سریکاکولم میںدرخت گرنے سے لڑکی ہلاک
امراوتی / بھونیشور: خلیجِ بنگال میں پیدا ہونے والا گردابی طوفان ’جواد‘ کے شدت اختیار کرنے کا امکان ہے جس کے زیر اثر آندھرا پردیش، اوڈیشہ اور مغربی بنگال میں بھاری تباہی ہونے کا خدشہ ہے۔ جان و مال کے ممکنہ خطرے کو کم کرنے کے لئے آندھرا پردیش حکومت نے تین اضلاع سے 54008 افراد کا انخلا کر کے انہیں محفوظ مقامات تک پہنچا دیا ہے۔ امدادی ٹیموں نے سریکاکولم ضلع سے 15755، وجے نگرم سے 1700 اور وشاکھاپٹنم سے 36553 افراد کا انخلا کیا ہے۔حکومت نے اسکولوں اور پبلک ہالز میں 197 ریلیف کیمپ قائم کئے ہیں۔ ریاست میں این ڈی آر ایف کی 11 ٹیموں کو تعینات کیا یگا ہے جبکہ ایس ڈی آر ایف کی پانچ اور کوسٹ گارڈ کی چھ ٹیموں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔طوفان کے پیش نظر ریاستی حکومت نے حکم جاری کیا ہے کہ گرام پنچایتیں اور ضلع کلکٹریٹ دن رات کام کریں گی۔ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے دو ہیلی کاپٹروں کو تیار رکھا گیا ہے۔ حکومت نے راحتی کاموں کے لئے ایک کروڑ روپے بھی منظورکئے گئے ہیں۔.ادھر، اوڈیشہ حکومت نے گردابی طوفان جواد کے پیش نظر ریاست کے 19 اضلاع میں اسکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اسکول اور محکمہ عوامی تعلیم کے حکم کے مطابق اوڈیشہ کے 19 اضلع میں محکمہ سے منسلک تمام سرکاری، امداد حاصل کرنے والے اور نجی اسکول گردابی طوران جواد کے پیش نظر 4 دسمبر کو بند رہیں گے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران طوفان جواد کے مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔ کابینی سکریٹری راجیو گوبا نے طوفان سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور تمام محکموں کو ہدایت دی ہے کہ جان و مال کے نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے مکمل تال میل کے ساتھ کام کریں ۔اسی دوران سریکاکولم سے ملی اطلاع کے مطابق تیز ہواوں اور بارش کے باعث درخت گرنے سے 17سالہ بچی ہلاک ہوگئی ہے ۔

طوفان جواد سے 10 ریاستوں میں بارش کا امکان
نئی دہلی : محکمہ موسمیات نے اپنے تازہ بلیٹن میں بتایا ہے کہ طوفان جواد اتوار کی دوپہر اوڈیشہ کے پوری ساحل سے ٹکرانے کے بعد مغربی بنگال کی سمت بڑھے گا ۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ اس طوفان کے زیر اثر نہ صرف اوڈیشہ ، بنگال اور آندھرا پردیش بلکہ دیگر 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے ۔ آسام ، میگھالیہ ، تریپورہ اور میزوروم میں 5 دسمبر کو بارش ہوگی ۔۔