طوفان گلاب۔بحریہ کی صورتحال پر نظر

   

حیدرآباد۔26ستمبر(یو این آئی) شمال مغرب و متصل خلیج بنگال پر طوفان گلاب توقع ہیکہ شمالی آندھرا و جنوبی اوڈیشہ ساحل سے آئندہ 12گھنٹوں میں ٹکرائیگا۔ بحریہ اس پر نظررکھے ہوئے ہے ۔ وشاکھا پٹنم میں ایسٹرن نیول کمانڈ و نیول آفیسرس انچارج اوڈیشہ ایریا نے سرگرمیوں کا آغاز کردیا تاکہ طوفان کے اثرات کو کم کیا جاسکے ۔ بحریہ انتظامیہ کے ساتھ تال میل کررہا ہے تاکہ درکار تعاون فراہم کیاجاسکے ۔ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی۔تیاری کے طورپر راحت ٹیموں اور غوطہ خوروں کو اودیشہ و وشاکھاپٹنم میں تیار رکھاگیا تاکہ فوری فراہم کی جاسکے ۔دو جہاز انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف و طبی ٹیموں کے ساتھ تیار ہیں تاکہ شدید ترین متاثرہ علاقوں میں مدد فراہم کی جاسکے ۔بحریہ کے جہازوں کو نیول ایراسٹیشنس پر تیار رکھاگیا ہے ۔