طوفان یاس کے آج شدت اختیار کرنے کا امکان

,

   

نئی دہلی ۔ طوفان یاس اوڈیشہ اور بنگال کے ساحلوں تک پہنچ سکتاہے اور 24مئی کو اس کے شدت اختیار کرنے کا امکان ہے ۔ طوفان کے مغربی بنگال، شمالی اوڈیشہ اوربنگلہ دیش کے طرف 26 مئی کے آس پاس بڑھنے کا بھی امکان ہے۔چونکہ مغربی بنگال اور اڈیشہ کے ساحلی علاقے طوفان کیلئے خود کو تیار کرتے ہیں۔طوفان یاس ایک طاقتور طوفان ہے جو خلیج بنگال میں سر گرم ہے۔ 26 مئی کو اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں ٹکرانے کا امکان ہے۔طوفان ٹوکٹے نے رواں ہفتے کے اوائل میں ہندوستان کے مغربی ساحل مہاراشٹر ، گجرات ، کیرالا ، کرناٹک اور گوا میں تباہی مچا دی تھی۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مشرقی وسطی خلیج بنگال کے اوپر تشکیل پانے والا کم دباؤ کا علاقہ ایک انتہائی شدید طوفان میں شدت اختیار کرنے اور مغربی بنگال، شمالی اوڈیشہ اوربنگلہ دیش کے طرف 26 مئی کے آس پاس بڑھنے کا امکان ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اس خطے میں رہنے والے لوگوں کے لئے کیا کریں اور کیا نہ کریں کی فہرست جاری کی۔این ڈی ایم اے نے لوگوں کو افواہوں کو نظر انداز کرنے اور طوفان سے پہلے اور اس کے دوران صرف سرکاری ا نتباہ پر انحصار کرنے کا مشورہ دیا۔ اس نے لوگوں سے اپنے موبائل فون کو چارج رکھنے اور ریڈیو ، ٹیلی ویڑن پر آنے والے طوفان کی تازہ کاریوں کی پیروی کرتے رہنے اور اخبارات پڑھنے کو بھی کہا ہے۔ وزیر اعظم نے آج سے متعلق تگیاریوں کا متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا۔