طویل مدت سے لیور پول کو جس کا انتظار تھا اس خطاب کے جشن کے لئے محمد صالح تیار’اب ہمارا وقت ہے‘۔

,

   

لیور پول۔ کرسٹل پیالس میں چہارشنبہ کے روز.4-0کے دھماکواسکور کے بعد محمد صالح لیور پول کے لئے خطابی پارٹی کے جشن کی تیاری کررہے ہیں‘جس کے ذریعہ 30سال میں پہلی مرتبہ انگریزی کی سب سے بڑی لڑائی میں جیت کے قریب انہیں پہنچادیا ہے۔

جمعرات کے روز اگر مانچسٹر سٹی چیلسی سے نہیں جیت پاتی ہے تو لیور پول فاتح قراردی جائے گی اور ایک پوائنٹ کے ساتھ وہ 2جولائی کے روز سفر کریں گے۔

صالح نے کہاکہ ”یہ بڑی بات ہے‘ دو پوائنٹس لیگ کی جیت کے لئے چاہئے“۔انہوں نے کہاکہ ”مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔

جب سے میں یہاں آیا ہوں میں کہہ رہاہوں کہ میں پریمیر لیگ جتنا چاہتاہوں۔ کافی عرصہ سے اس شہر نے یہ خطاب نہیں جیتا ہے۔

پچھلے سال ہمیں ایک موقع تھا مگر مین سٹی نے بہت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور وہ اس کی حقدار بھی ہے۔

مذکورہ لیگ میں جیت حاصل کرنے کے لئے اب ہمارا وقت ہے“۔

اتوارکے روز تین ماہ میں کھیلے گئے پہلے میاچ میں ایورٹن کے اندر0-0سے ڈرا ہونے والے میاچ میں ٹرنٹ الگزینٹر ارنالٹ نے فری کیک کے ذریعہ لیور پول کے لئے گول کا سیلاب لگادیاتھا۔

ارنالڈ نے کہاکہ ”پہلے کھیل کے لئے انفیلڈ میں‘ اس سے بہتر نہیں ہوسکتا تھا“۔

مگر بغیر بھیڑ کے مذکورہ جرمن نے اپنے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ستائش کی ہے