طیارہ ایندھن کی قیمتوں میں 2.5 فیصد اضافہ

   

نئی دہلی : طیارہ ایندھن کی قیمتوں میں آج 2.5فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے ، جس سے ہوائی سفر کے مزید مہنگا ہونے کے امکانات ہیں ۔ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں طیارہ ایندھن کی قیمت 65,908.28روپے فی کلو لیٹر ہوگئی ہے ۔ اس سے پہلے یہ 64,118.41 روپے فی کلو لیٹر پر تھی ۔ اس طرح یہاں طیارہ ایندھن 1,719.87 روپے یعنی 2.68 فیصد مہنگا ہوگیا ہے ۔اس سے قبل یکم جون کو طیارہ ایندھن کی قیمت میں تقریبا ایک فیصد کی کمی کی گئی تھی ، جبکہ 16 مئی کو اس میں پانچ فیصد اوریکم مئی کو تقریبا سات فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔ممبئی میں طیارہ ایندھن کی قیمت 1,797.289 (2.89فیصد)بڑھ کر 64,068.65 روپے ، کولکاتہ میں 1,734.37 (2.54فیصد) بڑھ کر 70,005.86 روپے اور چینائی میں 1,804.19 (2.75فیصد) بڑھ کر 67,519.93 روپے فی کلولیڑ پرپہنچ گئی ہے ۔