طیارہ حادثہ: اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی کاآج دہلی میں اجلاس

   

نئی دہلی ۔15؍جون ( ایجنسیز )احمد آباد میں ائیر انڈیا کے طیارہ کوپیش آئے حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے اور اس کی تحقیقات کیلئے حکومت کی طرف سے قائم کی گئی اعلیٰ سطحی ملٹی ڈسپلنری کمیٹی کا پہلا اجلاس پیر16 جون کو نئی دہلی میں ہوگا۔تحقیقاتی کمیٹی کو تین ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ توقع ہے کہ ٹیم مقررہ وقت سے قبل ہی اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کردے گی۔