طیارہ کو مار گرائے جانے کے معاملہ میں سماعتMH-17

   

کوالالمپور،9مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملیشیا ائر لائنس کے جہاز ایم ایچ 17 کو مار گرائے جانے کے معاملے میں چار لوگوں کے خلاف پیر کے روز یہاں سماعت شروع ہوگی۔اس جہاز کو 2014 میں یوکرین میں مار گرایا گیا تھا اور اس پر سوار تمام 298 مسافروں کی موت ہو گئی تھی۔بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس حادثہ سے پہلے علاقہ پر روسی حامی باغیوں کے قبضہ کے بعد مشرقی یوکرین میں لڑائی کے دوران بوئنگ 777 کے ایک جہاز کو مار گرایا گیاتھا۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ جس میزائل سے جہاز کو گرایا گیاتھا اسے روسی فوجی اڈہ سے چھوڑا گیا تھا۔معاملہ کے تین ملزم روس کے ہیں اور ایک دیگر مشرقی یوکرین کا باشندہ ہے ۔روس 17 جولائی کو جہاز گرائے جانے کے معاملہ میں اپنی شمولیت سے مسلسل انکار کرتا رہا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ جہاز میں دوتہائی افراد نیدرلینڈ کے تھے ۔نیدرلینڈ معاملہ کی جانچ میں اہم کردار نبھا رہا ہے اور معاملہ کی سماعت نیدرلینڈ کے قانونی نظام کے تحت کی جائے گی۔