حیدرآباد۔/4 فروری، ( سیاست نیوز) حکیم پیٹ ایرفورس اسٹیشن میں آج طیارہ کی مرمت کے دوران حادثہ میں ایک عہدیدار کی موت واقع ہوگئی۔ بتایا گیا کہ اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ہرویر چودھری جو حکیم پیٹ ایرفورس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں سی پی ایل عہدیدار ہیں وہ U736 طیارہ کی مرمت میں مصروف تھے کہ اچانک ہائی پریشر والی ایمرجنسی سیٹ کا بٹن دب گیا جس کے نتیجہ میں وہ اُچھل گئے اور سر پر شدید زخم آیا جس کے نتیجہ میں ان کی برسر موقع موت ہوگئی۔ بتایا گیا کہ ایمرجنسی سیٹ کا بٹن غلطی سے دب گیا اور وہ غیر معمولی پریشر سے اُچھل کر طیارہ کی چھت سے ٹکرا گئے۔ الوال پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ 1