ظالم باپ نے بیٹے کو آگ لگادی

   

حیدرآباد12جولائی(یواین آئی) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے اپنے بیٹے کو آگ لگادی۔یہ واردات اے پی کے تروپتی میں پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق بٹی کنداگری کا ساکن رمیش اپنی بیوی کے کردار پر شبہ کیاکرتا تھا۔چونکہ اس کی بیوی پیر کی شب سے نظرنہیں آئی،اسی لئے اس نے شبہ کیا کہ وہ اس کے خلاف پولیس میں شکایت کرنے گئی ہے ، اس نے بیٹے پر شدید برہمی کااظہار کیا اور فنائل پلاکر اس کو مارنے کی کوشش کی۔اطلا ع پر لڑکے کی دادی اس کو فوری سرکاری اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد کہا کہ خطرہ کی کوئی بات نہیں ہے ۔بعد ازاں اس لڑکے کو گھر لالیاگیا۔چونکہ رات میں بھی رمیش کی بیوی گھر نہیں آئی، رمیش نے اپنے بیٹے مہیش پر مٹی کا تیل ڈال کر اس کو آگ لگادی تاہم لڑکے کی چیخ وپکار پر مقامی افراد نے اس کی آگ بجھائی اور اس کو علاج کیلئے رویا اسپتال منتقل کردیا ۔ ڈاکٹرس نے کہاکہ اس کا علاج کیاجارہا ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔