ظالم طاقتوں کے خلاف حج طاقت کا مظاہرہ :ایران

   

تہران۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے حج کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حج بدعنوان، ظالم، لوٹ مار کرنے والی متکبر طاقتوں کے خلاف طاقت کا مظاہرہ ہے۔آیت اللّٰہ خامنہ ای نے حجِ بیت اللّٰہ کے موقع پر سالانہ پیغام میں کہا ہے کہ امتِ مسلمہ کے تمام مفادات اتحاد میں ہیں، یہی اتحاد مسلم امہ کو خطرات اور دشمنوں سے مقابلہ کرنے کی قوت دیتا ہے۔سپریم کمانڈر ایران کے بموجب امتِ مسلمہ کے تمام مفادات اتحاد میں ہیں، مسلم امہ کی وحدت خطرات اور دشمنوں کے مقابلے میں قوت دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران مسلمان برادری کے دکھ اور تکالیف کو اپنا سمجھ کر انہیں کم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ایران کے سپریم لیڈرنے مزید کہا ہے کہ مغربی ایشیائی ممالک میں امریکی موجودگی خطے کے لیے نقصان دہ، تباہ کن اور پسماندگی کا سبب ہے۔