ظفر پہلوان اور بیٹوں کے گھروں پر پولیس کے دھاوے

   

Ferty9 Clinic

ہتھیار اور دستاویزات ضبط، مفرور ظفر پہلوان اور بیٹوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

حیدرآباد ۔ 24 ڈسمبر (سیاست نیوز) ساوتھ زون پولیس کی خصوصی پولیس کی ٹیم نے پرانے شہر کے بدنام زمانہ روڈی شیٹر حمزہ بن عمر عرف ظفر پہلوان اور اس کے بیٹوں کے مکانات پر اچانک دھاوے کئے۔ 60 پولیس ملازمین پر مشتمل پولیس کی ٹیم نے چہارشنبہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں مکان پر دھاوا کیا اور اس کارروائی کے دوران ہتھیار اور کئی دستاویزات برآمد کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساوتھ زون کرن کھارے نے بتایا کہ 3 ڈسمبر کو رین بازار علاقہ میں پیش آئے جنید بن محمد باھرمس قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں یہ دھاوے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظفرپہلوان جو رین بازار پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر ہے اور 40 سے زائد مجرمانہ واقعات میں ملوث ہے جبکہ اس کے بیٹے سعید پہلوان سابقہ روڈی شیٹر ہے اور 5 مقدمات میں ملوث ہے۔ ایک اور بیٹا سلیمان پہلوان بھی ایک کیس میں ملوث بتایا گیا ہے۔ جنید قتل کیس کے سلسلہ میں دھاوؤں کے دوران پولیس نے خنجر اور تیزدھار مہلک ہتھیار برآمد کئے ہیں جبکہ اراضیات اور مکانات کے دستاویزات بھی ضبط کئے گئے ہیں اور ان دستاویزات کی تفصیلی جانچ کی جارہی ہے۔ ظفرپہلوان اور اس کے بیٹے ہنوز مفرور ہیں اور ان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ظفرپہلوان کے مکان سے ہتھیار برآمد ہونے کے نتیجہ میں آرمس ایکٹ کے تحت 2 تازے مقدمات درج کئے گئے ۔ ڈی سی پی ساوتھ زون نے عوام سے اپیل کی ہیکہ ظفرپہلوان اور اس کے رشتہ داروں کے بارے میں کوئی بھی مجرمانہ سرگرمیوں سے متعلق اطلاعات دستیاب ہونے پر پولیس کو آگاہ کریں اور جانکاری دینے والے افراد کی شناخت کو پوشیدہ رکھا جائے گا۔ ڈی سی پی نے مزید کہا کہ پولیس روڈی عناصر اور مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی اور لا اینڈ آرڈر کی برقراری پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ب