نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو کشمیری تاجر ظہور احمد شاہ وتالی کی طرف سے داخل کی گئی اپیل پر غورکرنے سے انکار کر دیا جس میں نچلی عدالت کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا جس میں اسے گزشتہ سال دہشت گردی کی فنڈنگ مقدمہ میں ضمانت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔کورونا پھیلنے اور اس کی صحت کی حالت کی بنیاد پر ضمانت کی درخواست کرنے والی وتالی کی درخواست جسٹس مکتا گپتا اور جسٹس انیش دیال کی ڈویڑن بنچ کے سامنے درج تھی۔اسٹیٹس رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ درخواست گزارکا باقاعدگی سے علاج کیا جا رہا ہے اور اسے تجویز کردہ ادویات بھی مل رہی ہیں اور اس کی حالت مستحکم اور تسلی بخش ہے۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ اس حقیقت پر بھی غور کیا گیا کہ اپیل کنندہ اپنے ہی گھر میں زیر حراست تھا۔