ظہیرآباد میں آنکھوں کی روشنی پروگرام کا جائزہ

   

ظہیرآباد۔ 11 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میونسپل کونسل میٹنگ ہال میں آج ظہیرآبا ڈیویڑن سطح پر 18/ جنوری سے شروع ہونے والے آنکھوں کی روشنی پروگرام سے متعلق ایک جائزہ اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ، جس کی صدارت رکن اسمبلی ظہیرآباد کوننٹی مانک راؤ نے کی۔ شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اندھے پن کے خاتمے کیلئے آنکھوں کی روشنی سے موسوم پروگرام کا آغاز کیا ہے تاکہ آنکھوں کی روشنی سے محروموں کو روشنی عطا کی جاسکے ۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ 18/ جنوری سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلہ کے مجوزہ پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی سے کام نہ لیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر شنکر ڈپٹی ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ، مہیش بابو ریونیو ڈیویژنل آفیسر ، ایم شیو کمار چیرمین ڈی سی ایم ایس و دیگر کے بشمول ڈیویژن سطح کے عہدیداران اور عوامی نمائندے موجود تھے ۔