ظہیرآباد میں ایم پی جے کے کیلنڈر کی رسم اجرائی

   

ظہیرآباد ۔ موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس ( ایم پی جے ) ظہیرآباد کے زیر اہتمام سال 2021 کیلنڈر کی رسم اجراء اسلامک سنٹر کے کانفرنس ہال میں انجام پائی ۔ اس موقع پر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد محمد ناظم الدین غوری ، صدر ایم پی جے ظہیرآباد محمد ایوب احمد، معاون امیر مقامی محمد معین الدین صدر آئیٹا خواجہ نظام الدین کے علاوہ ایم پی جے قائدین محمد قیصر قریشی ، محمد احمد ، سید ابراہیم جلالی ، عمر فاروق ، رئیس احمد خان ، عبدالحمید ، عبدالستار ، محمد کلیم الدین اور دیگر موجود تھے ۔

میدک میں کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ
میدک ۔ بڑمٹ پلی میدک ایکس روڈ پر منڈل پاپناپیٹ کے مناپور گاؤں کے کسانوں نے حالیہ بارش سے خراب فصلوں کے دھانوں کی خریدی کی مانگ کرتے ہوئے دو گھنٹے طویل راستہ روکو پروگرام منظم کیا اور محکمہ سیول سپلائیز کے عہدیداروں نے حالات کا جائزہ لیا اور ضلع میدک کے دس رائس ملز کو فون پر ہدایات دیتے ہوئے زور دیا کہ کسانوں سے خراب دھانوں کو بھی خریدا جائے ۔ کسانوں کے راستہ روکو پروگرام منظم کرنے سے میدک ، پرمٹ پلی اور نارائن کھیڑ ، جوگی پیٹ ، شاہراہ پر دو گھنٹوں تک ٹریفک مسدود سب انسپکٹر پولیس پاپنا پیٹ نے اپنی جمعیت کے ساتھ جائے احتجاج پہونچکر کسانوں کو سڑک سے ہٹادیا ۔