ظہیرآباد میں بورویلوں سے خود بخود پانی نکلنے لگا

   

حیدرآباد 31اگست(یو این آئی ) تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے ظہیرآباد منڈل کے پستاپور علاقہ میں بورویلوں سے پانی خود بخود باہر آ رہا ہے ۔ گزشتہ پندرہ دنوں سے جاری موسلا دھار بارش کے باعث ظہیرآباد ڈویژن میں زیرِ زمین پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ زرعی بورویل پانی سے لبریز ہو گئے ہیں اور بغیر موٹر چلائے ہی اوپر تک بھر رہے ہیں۔ ظہیرآباد کے ساتھ ساتھ موگڈم پلی، کوہیر، جھرا سنگم اور نیالکل منڈل کے دیہاتوں میں بھی بورویلوں سے پانی باہر آ رہا ہے ۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ بغیر موٹر چلائے پانی اوپر آنے سے ان کی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے تاہم دوسری جانب وہ خوشی کا بھی اظہار کر رہے ہیں کہ بورویل اب وافر مقدار میں پانی دے رہے ہیں۔