ظہیرآباد ۔ ایم ایل اے کیمپ آفس ظہیرآباد میں رکن اسمبلی کے مانک راؤ اور رکن قانون ساز کونسل محمد فرید الدین نے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں شامل 5 کے منجملہ 4 منڈلوں جھرہ سنگم ، مگڑم پلی ، نیالکل ، ظہیرآباد اور میونسپلٹی ظہیرآباد سے تعلق رکھنے والی 163 مستحق خواتین میں شادی مبارک و کلیان لکشمی اسکیم کے تحت جاری کردہ 16318908 روپئے مالیتی چیکس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے دیگر قائدین محمد تنظیم ، ناما روی کرن ، محمد عبداللہ ، محمد یونس ،موتی رام سابق اراکین بلدیہ ، محمد یعقوب اور دوسرے موجود تھے ۔ قبل ازیں ان دونوں قائدین نے موضع بوتی بی میں سی سی روڈ کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر صدر ٹی آر ایس ظہیرآباد منڈل ایم جی راملو یادو ، سرپنچ ہوتی گرام پنچایت اور مقامی عوام نے اپنی شرکت درج کروائی ۔ واضح رہے کہ ہوتی بی ایم ایل سی محمد فریدالدین کا آبائی موضع ہے ۔