ظہیرآباد میں عوام کے بنیادی مسائل کے حل کا مطالبہ

   

ظہیرآباد ۔ میونسپلٹی ظہیرآباد کے گلشن نگر کالونی کے یوتھ کانگریس لیڈر محمد نظام الدین نے کالونی کے عوام کے ہمراہ آج میونسپل کمشنر ڈی سبھاش راؤ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت حوالے کی ۔ جس میں مذکورہ کالونی میں ڈرینج لائین اور نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے گندہ پانی بہہ جانے کی شکایت کی گئی اور شکایت کا جلد ازالہ نہ کرنے کی صورت میں عوام بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ یوتھ لیڈر نے مذکورہ کالونی کو درپیش مسائل کی جلد یکسوئی نہ کئے جانے کی صورت میں میونسپل آفس کے روبرو دھرنا منظم کرنے کا انتباہ بھی دیا ۔